جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ٹریفک پولیس ان ایکشن، محمد بخش مہر کا فینسی نمبر پلیٹ پر چالان

کراچی میں ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سابق وزیرکھیل سندھ اورمشیروزیراعلی سندھ محمد بخش مہر کا فینسی نمبر پلیٹ پر چالان کیا گیا۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے محمد بخش مہر کو میٹرو پول چوکی پر روک لیا۔
کراچی میں ٹریفک پولیس نے ثابت کردیا کہ قانون سب کے لئےہے، کوئی نہیں بچے گا۔ سابق وزیر کھیل سندھ اور مشیر وزیر اعلی سندھ محمد بخش مہر کا فینسی نمبر پلیٹ پر چالان کیا گیا۔
ٹریفک پولیس اہلکاروں نے محمد بخش مہر کو میٹرو پول چوکی پر روک لیا۔ جس پر سابق وزیرکھیل نے کہا کہ ڈرائیور نے نمبر پلیٹ فینسی لگادی تھی مجھے اس کا علم نہیں تھا۔ ٹریفک پولیس نے چالان کرکے نمبر پلیٹ اتار لی۔
قانون کے مطابق جب تک اصل نمبر پلیٹ نہیِں لگائی جاتی تو گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ لیکن سندھ کے سابق وزیر کھیل چالان بھر کے نمبر پلیٹ اتار کر گاڑی ڈرائیور کرتے چلتے بنے۔

متعلقہ خبریں