جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

حیدرآباد: راہوکی کے گھرسے 7 افراد پراسرار طور پر مردہ پائے گئے

حیدرآباد کے علاقے راہوکی کے گھر سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ایس ایس پی سرفراز نواز نے کہا کہ لاشیں میاں بیوی اور پانچ بچوں کی ہیں۔ جاں بحق افراد کے جسم پر بظاہرگولی یا کوئی تشدد کا نشان نہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ، ان کی اہلیہ، ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔ لاشیں 2 روز پرانی ہیں اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ تمام افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ موت کی وجہ زہر خورانی تھی یا قتل، پولیس حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی، تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد صحیح تعین کیا جاسکے گا۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے اشرف حیات اور ان کی اہلیہ شہناز محکمہ تعلیم میں ملازمت کرتے تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں