جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پی ایس ایل فور: کراچی ٹریفک پولیس کا ٹریفک پلان جاری

کراچی میں پی ایس ایل فور کے میچز کے لیے آنے والے شائقین کرکٹ کے لیے ٹریفک پلان جاری ٹکٹ ہولڈر شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں پارکنگ کیلئے اصل شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا کراچی ٹریفک پولیس کا ٹریفک پلان جاری، متبادل راستوں کا بھی تعین کردیاگیا۔
سینٹرل اور ضلع ویسٹ کے رہائشی براستہ نیپا اور لیاقت آباد نمبر10اور حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ پر گاڑیاں پارک کریں۔ ضلع ملیراور شرقی کے رہائشی براستہ صفورا، نیپا، سہراب گوٹھ، گلشن چورنگی سے بائیں جانب اے جی سندھ یوٹرن نیپا سے یونیورسٹی روڈ گاڑیاں پارک کریں۔ ضلع شرقی اورملیرکے رہائشی براستہ ڈرگ روڈ، راشد منہاس روڈ، ملینئم مال سے بائیں جانب اسٹیڈیم روڈ ڈالمیا پرگراونڈ میں گاڑیاں پارک کریں۔ ضلع ساؤتھ سٹی اورکورنگی ڈیفنس کے رہائشی براستہ شارع فیصل، شارع قائدین، اللہ والا چورنگی سے یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر، بیت المکرم مسجد کے سامنے یوٹرن لے کرایکسپوسینٹرگیٹ نمبرایک سے متصل گراونڈ پرگاڑیاں پارک کریں۔ شارع فیصل سے براستہ حبیب ابراہیم روڈ اسٹیڈیم جانے کیلئے عوام کوجانے کی اجازت نہیں ہوگی راشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈعوام کوجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یونیورسٹی روڈ سے نیوٹاؤن ٹرننگ اسٹیڈیم روڈ سے عوام کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شائقین کرکٹ کوپارکنگ ایریا سے بذریعہ شٹل نیشنل اسٹیڈیم لایاجائے گا۔

متعلقہ خبریں