جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

جنازے کا آلودہ غذا کھانے سے 9 افراد ہلاک

آلودہ غذا کھانے سےکُل  50 افراد متاثر ہوئے۔

لیما : پیرو کے دارالحکومت میں جنازے کا آلودہ غذا کھانے والے 9 افراد ہلاک جبکہ درجنوں بیمار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایک شخص کی تدفین میں شرکت کرنے والے افراد کے لیے اہل خانہ کی جانب سے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھاجسے کھانے کے باعث متعدد افراد ہلاک جبکہ درجنوں شدید علیل ہوگئے۔

 

پیروکے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ آلودہ غذا کھانے سےکُل  50 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 20 کو معدے میں شدید تکلیف اور قہے کی شکایت کے باعث استپال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ پیرو کے جنوب وسطی علاقے آیاچوکو میں ایک روز قبل پیش آیا

 

 

۔

پ

 

متعلقہ خبریں