جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : مختلف واقعات میں 1 شخص جاں بحق، خاتون سمیت 2 افراد زخمی

کراچی : مختلف واقعات میں 1 شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے پنجاب چورنگی انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جس کی شناخت منصور ناصر ولد نور محمد کے نام سے ہوئی۔

دوسری طرف ایوب گوٹھ اسکیم 33 کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ فیضان کو زخمی حالت میں عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر شیری جناح کالونی میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔ 40 سالہ تمنا کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون گھریلو تنازعے پر فائرنگ سے زخمی ہوئیں۔

متعلقہ خبریں