جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

10 کورونا ویکسین میں سے 1 یا 2 نومبر کے آخر سے مارکیٹ میں لایا جائیگا: ڈبلیو اچ او

ویکسین نومبر

جینیوا: عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں تیسرے مرحلے کے تجربات جاری ہونے والے 10 کورونا ویکسین میں سے 1 یا 2 نومبر کے آخر سے مارکیٹ میں لایا جائیگا۔

ادارے کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس گیبرے سوس نے مرکزی دفتر سے ویڈیو پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ‘ہم عام وبا کے اعتبار سے اس وقت خاص کر شمالی نصف کرہ ارض میں ایک نازک دور سے گزر رہے ہیں، آئندہ کے چند ماہ کافی کٹھن گزریں گے اور بعض ممالک خطرات سے پر راستے پر نکل چکے ہیں’۔

انہوں نے ملکی سربراہان سے کوتاہی سے اموات کا سد باب، بنیادی حفظانِ صحت کی خدمات میں خامیوں کو دور کرنے اور اسکولوں کو دوبارہ سے بند کرنے کا سد باب کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں