جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سپریم کورٹ: راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں پتا ہے کس طرح راؤ انوار کو پکڑا گیا تھا، وہ اتنے دن مفرور رہاملک سے باہرکیسے جانے دیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سابق ایس ایس پی ملیرراﺅ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے راﺅ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال سکتے، مجھے معلوم ہے راﺅ انوار کو کیسے پکڑاگیا، سابق ایس ایس پی ملیر اتنے دن مفرور رہا، کیسے جانے دیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے راﺅ انوار کو سہولیات دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے پہلے کیوں نہیں بتایاراﺅ انوار کو سہولیات دی جا رہی ہیں، کیا راؤ انوار ریاست کے لیے اتنا اہم ہے کہ یہ سلوک کیا جائے، چیف جسٹس نے مزید کہا کہ راؤ انوار یہاں سے کمایا ہوا پیسا باہر منتقل کرنا چاہتے ہونگے۔ راؤ انوار باہر جانے کی بات کر رہے ہیں ان کا پاسپورٹ ضبط ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں