جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

انسانی حقوق کے تحفظ اورفروغ کا ارادہ رکھتی ہوں، شیریں مزاری

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا پیغام،، کہتی ہیں وزارت انسانی حقوق نے تین ماہ کے دوران انسانی حقوق سے متعلق 9 قوانین کا مسودہ تیار ں۔ پاکستان نے 1948میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ پر دستخط کیے تھے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ خواتین،بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 1948میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ پر دستخط کیے تھے۔ پاکستان نے عالمی اعلامیہ برائے انسانی حقوق میں پاکستان کے صنفی مساوات سے متعلق عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیرانسانی حقوق کہتی ہیں کہ بانی پاکستان کے سنہری الفاظ "ہم ایک ریاست کے برابر شہری ہیں”ہماری ریاست کے رہنما اصول ہیں۔ حکومت بالخصوص وزارت انسانی حقوق نے تین ماہ کے دوران انسانی حقوق سے متعلق 9 قوانین کا مسودہ تیار کیا ہے۔

شریں مزاری نے کہا بچوں کے ساتھ زیادتی کی روک تھام، اقلیتوں کے حقوق، تشدد کے خلاف تحفظ، قانونی مدد اور انصاف تک رسائی حاصل کر نے جیسے مسودے بھی شامل ہیں۔ خواتین کے وراثتی حقوق، اسٹریٹ چلڈرن اور گھریلو ملازمین کے قوانین، صنفی تشدد کی روک تھام، خواتین کو با اختیار بنانے اور بچوں کے ساتھ زیادتی کی روک تھام کے حوالے سے پالیسی پر بھی کام کیا گیا۔

شریں مزاری نے کہا میں انسانی حقوق کے تحفظ، فروغ اور فراہمی سے متعلق اپنی زمہ داریوں کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہوں، خو اتین کے خلاف تشدد کے خاتمے جیسی سنگین خلاف ورزی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی تجدید کا دن بھی ہے۔

متعلقہ خبریں