جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

سانحہ مچ : ہزارہ برادری کے 10 شہیدوں کو نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

10 شہیدوں

کوئٹہ : سانحہ مچ کے 10 شہیدوں کی نماز جنازہ کے بعد تدفیق کردی گئی ہے۔

مچ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بے دردی سے شہید کیئے جانے والے 10 شہیدوں کی نماز جنازہ میں وفاقی و صوبائی وزراء سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ہزارہ ٹاؤن میں بعد نماز ظہر پڑھائے گئے جنازے میں شرکت کرنے والے وزراء میں وفاقی وزیر زیدی، زلفی بخاری، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، صوبائی وزیر مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ، سلیم کھوسہ، مبین خلجی، عارف محمد حسنی، قادر نائل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ مچ سے متعلق بیان : پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم سے معافی مانگنے کا مطالبہ

دس شہداء کی میتیں جب امام بارگاہ ولی العصر سے اٹھائیں گئیں تو لواحقین اپنے پیاروں کا آخری دیدار کر کے غم سے نڈھال نظر آئے۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا، اس موقع پر ہزارہ ٹاؤن کے قبرستان میں لواحقین اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

واضح رہے کہ حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد شہداء کے لواحقین نے تدفین کی اجازت دے دی تھی۔

متعلقہ خبریں