جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر صوبے کے 10 اسکول بند

10 اسکول

کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے کورونا کیسز کے باعث صوبے کے 10 اسکول بند کردیئے۔

بلوچستان حکومت نے کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر کوئٹہ، ژوب، گوادر اور ڈیرہ بگٹی سمیت صوبے بھر کے 10 اسکول تاحکم ثانی بند کر دیئے۔

جامعہ بلوچستان میں ٹیچنگ و دیگر اسٹاف میں کورونا کی تصدیق کے بعد 14 روز کے لئے قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔ وومن یونیورسٹی میں بھی 5 کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد 21 ستمبر سے شروع ہونے والی کلاسز ملتوی کردیں گئیں ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے میں کوتاہی اور غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کیسز میں اضافہ، افواہوں کا بازار گرم، شہریوں میں خوف

دوسری طرف وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبے میں کورونا کیسز میں اضافہ پر تشویش کا اظہار  کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو صورتحال کا ازسر نوجائزہ لینے اور مزید بہتر تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس و حکمت عملی مرتب کرنیکے احکامات جاری کردئیے۔

متعلقہ خبریں