جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پاکستان بھر میں کورونا سے مزید 105 اموات، 2731 کیسز ریکارڈ

پاکستان

ملک میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹے میں 105 افراد زندگی سے محروم ہوگئے، کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار سے بڑھ گئی۔

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر موت بانٹنے لگی، مہلک وبا نے ایک دن میں 105 زندگیاں نگل لیں۔

سندھ کے لئے گزشتہ چوبیس گھنٹے انتہائی خوفناک ثابت ہوئے جہاں مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس نے 30 افراد کی جان لے لی جبکہ خیبر پختونخوا میں 12 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈاکٹر نے کورونا کی فوری تشخیص کیلیے موبائل ایپ تیار کر لی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 10 ہوگئی ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2 ہزار 731 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہزار 369 ہوگئی ہے جن میں سے 2 ہزار 510 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 87 فیصد ہے، ملک میں اب تک کورونا کا شکار ہونے والے 4 لاکھ 45 ہزار 977 افراد میں سے 3 لاکھ 88 ہزار 598 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں