جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ورلڈ کپ 2019 کی انعامی رقم کا اعلان

برسٹل: آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار انیس کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالرزرکھی گئی ہے۔

انگلینڈ کی میزبانی میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کی فاتح ٹیم کووننگ ٹرافی کے علاوہ 40 لاکھ ڈالرزکی انعامی رقم دی جائے گی۔ یہ اب تک ورلڈ کپ مقابلوں کی سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔ رنراپ ٹیم بیس لاکھ ڈالرز گھر لے کرجائے گی۔ اس طرح سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو آٹھ آٹھ لاکھ ڈالرزملیں گے، لیگ میچزجیتنے والی ٹیموں کوچالیس ہزارڈالرز دئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں