جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

چینی صدر اور شمالی کوریا کے چیئرمین کی بیجنگ میں اہم ملاقات

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران چینی صدرشی جن پنگ نے کہا ہے انہیں امید ہے کہ کم جونگ اُن کی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سے دوسری ملاقات جلد ہوگی۔ کم جونگ اُن نے کہا کہ وہ شمالی کوریا اورامریکہ کے تعلقات میں پیچیدگیوں پرفکرمند ہیں، امریکہ کے ساتھ تخفیف جوہری اسلحہ مذاکرات میں تعطل پرخدشات ہیں لہذا میں مذاکرات کے ذریعے مسائل کے پرامن حل کےعہد پرقائم ہوں۔ گزشتہ سال کم جونگ اُن نے 3 دفعہ چین کا دورہ کیا اورانہوں نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل اور بعد میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔
 
 
 
 

متعلقہ خبریں