ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو قطر جانے سے روک دیا

اسلام آباد: ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو قطر جانے سے روکتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو قطر ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ جانے سے روک دیا گیا۔ وہ قطر سے لندن جانا چاہتے تھے اور ایف آئی اے امیگریشن نے ان کا پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا ہے۔
ایف آئی اے زرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں روکا گیا۔ وہ قطر ایئر لائن کی پرواز کیو آر 621 کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوحہ جارہے تھے جہاں سے انہوں نے لندن روانہ ہونا تھا۔