جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں کورونا سے مزید 118 اموات، ہزار 846 مزید کیسز کی تصدیق

مزید 118

اسلام آباد : پاکستان بھر میں کورونا وائرس نے مزید 118 افراد کی جان لے لی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 118 اموات ہوگئیں، جبکہ 2 ہزار 846 مزید افراد کے وائرس میں مبتلاء ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 تک جا پہنچی، جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 304 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 96 مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔ ملک بھر میں اب تک 98 ہزار 503 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کورونا کی ہلاکتیں بتدریج بڑھتے ہوئے 1343 تک پہنچ گئی: وزیر اعلیٰ سندھ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 930 ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹ کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 92 ہوچکی ہے۔

سندھ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 81 ہزار 985 ہو گئی ہے۔ پنجاب 75 ہزار 501 مریضوں کی تعداد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

کورونا وائرس نے خیبر پختونخواہ میں 26 ہزار 115، بلوچستان میں 10 ہزار 426، اسلام آباد میں 12 ہزار 775، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 65 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 470 افراد کو متاثر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں