جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

کراچی میں غیر قانونی رہائش پذیر مزید 12 افغان باشندے گرفتار

12 افغان

کراچی : کورنگی پولیس نے 12 افغان باشندوں کو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا ہے۔

ضلع کورنگی پولیس نے چار مختلف کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرکے کراچی میں داخل ہونے والے غیر ملکی مقیم 12 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اب کراچی کے سارے فیصلے منتخب میئر کو ہی کرنے چائیے : حافظ نعیم الرحمٰن

پولیس کے مطابق یہ باشندے بنا کسی مُلکی شناخت کے مشکوک حالت میں موجود تھے۔ ان کے نام عزت اللہ، جمعہ، شفیع اللہ، قدرت اللہ، رضا گل، عصمت اللہ، سمیع اللہ، جمعہ خان، امیر  اللہ، عادی شاہ، بسم اللہ، اور میر جان معلوم ہوئے۔

گرفتار افغانیوں کا کرمنل ریکارڈ فنگر پرنٹ کے ذریعے چیک کیا جارہا ہے۔ ان افراد کو فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں