جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

لاہور سمیت تین شہروں سے 12 دہشت گرد گرفتار

12 دہشت

لاہور : پولیس کے محکمہ انسداد دہشت (سی ٹی ڈی) نے لاہور سمیت تین شہروں میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کارروائی کے دوران 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ان 12 دہشت گردوں کی نشاندہی 61 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران کی گئی۔ لاہور سے 3 دہشت گردوں کو حساس علاقے کے قریب سے گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے ہے۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کا کراچی میں آپریشن، کالعدم تنظیم کے 11 ملزمان گرفتار

دہشت گردوں کے نیٹ ورک حساس اضلاع میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں