کراچی آرٹس کونسل میں سجا تھیٹر کا میلہ

کراچی: کراچی آرٹس کونسل میں سج گیا ہے تھیٹر کا میلہ جس میں زبیسٹ یونی ورسٹی کی جانب سے مختلف موضوعات پر طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق آ رٹس کونسل میں اپنی صلاحتیوں کا مظا ہرہ کرتے طلبہ کو داد دینے کے لئے شو بز سے تعلق رکھنے والے فن کاروں نے  بھی شرکت کی. طلباء کا کہنا تھا کہ اسٹیج ڈراموں میں کی جانے والی اداکاری ، ٹی وی ڈراموں میں ہونے والی اداکاری سے بلکل مختلف ہوتی ہے اور ایسی اداکاری روز کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے ۔ اور  ہمیں خوشی ہے کہ کراچی میں تھیٹر دوبارہ بحال ہوگئے ہیں۔