جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سیکرٹری احمد شاہ مولانہ سمیع الحق قتل کیس میں اہم ترین فرد ہو سکتے ہیں (پولیس)

 مولانہ سمیع الحق کے پرسنل سیکرٹری احمد شاہ گرفتار۔

سلام آباد: پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ پرسنل سیکٹری احمد کو مولانہ سمیع الحق کے لواحقین کی معاونت سے گرفتار کیا گیاہے۔

پولیس ذرائع  کا کہنا ئے کہ مولانہ سمیع الحق قتل کے بعد سیکٹری احمد شاہ پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے جس کے باعث متعدد کوششوں کے باوجود بھی گرفتار نہیں کئے جا سکے تھے

پولیس زرائع  نے مزید کہا کہ  مولانہ سمیع کے سیکرٹری احمد شاہ سے تفتیش شروع کر دی ہے  پولیس ذرائع سیکرٹری احمد شاہ مولانہ سمیع الحق قتل تفتیش میں اہم ترین فرد ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں