جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

13 سالہ بچی کے پیٹ سے آدھا کلو وزنی بالوں کا گچھا اور تھیلیاں برآمد

بالوں

چینائی: بھارت میں ڈاکٹرز نے 13 سالہ بچی کے معدے سے بالوں کا گچھا، شیمپو کی چھوٹی تھیلیاں اور پلاسٹک کے ٹکڑے نکالے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 13 بچی کو شدید پیٹ میں درد کے باعث اسپتال لایا گیا، دوا اور انجیکشن سے بھی آرام نہ آنے پر معدے کا ایکسرا کیا گیا تو اس میں گیند کی طرح کسی چیز کی موجودگی کا پتہ چلا۔

ڈاکٹرز نے فوری طور پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا جس کے دوران بچی کے پیٹ سے آدھا کلو وزنی بالوں کا گچھا اور پلاسٹک کی تھیلیاں ملی ہیں اور اسی وجہ سے بچی کو بار بار پیٹ درد کی شکایت ہوتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کیک کھانے سے خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک مخصوص ذہنی کیفیت ہے جس میں مریض کسی پریشانی یا دباؤ کی وجہ سے ایسی چیزیں کھانے کا عادی کا ہوجاتا ہے جس کے بارے میں نارمل حالت میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

متاثرہ لڑکی نے بھی اپنے ایک انتہائی قریبی رشتہ دار کی موت کا صدمہ لے لیا تھا جس نے اس کے ذہن پر اثرات چھوڑے اور وہ ’کھانے پینے کی عادت میں تبدیلی‘ جیسی ذہنی بیماری میں مبتلا ہوگئی۔

متعلقہ خبریں