کوئٹہ : ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر لسبیلہ ہے، جہاں تعداد میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے، بلوچستان بھر میں مزید 130 کیسز رپورٹ ہوگئے۔
محکمہ صحت کے مطابق لسبیلہ سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 66، کیچ سے 22، گوادر سے 6 کیس سامنے آئے ہیں، مجموعی طور پر 130 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں ڈینگی کے وار تیز، مریضوں کی تعداد میں اضافہ
صوبائی دارالحکومت سے ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ رواں سال بلوچستان سے ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد تین ہزار 9 ہوگئی ہے۔