جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پی ایس ایل فور: ٹکٹس کی ہوم ڈیلیوری سروس دستیاب

پی ایس ایل فورکے پاکستان میں شیڈولڈ میچز کے آن لائن ٹکٹ کی فروخت آج رات 12 بجے سے شروع ہوگی۔

پہلے مرحلے میں لاہور اور کراچی میں ابتدائی چار راؤنڈ میچز کے ٹکٹ فروخت ہوں گے۔ آن لائن 20  فیصد ٹکٹس سیل ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق کراچی میں 7 اور 10 مارچ کو میچز ہوں گے۔ جبکہ 9 اور 10 مارچ کو لاہور میں میچز کھیلے جائیں گے۔

ابتدائی چار میچوں کے ٹکٹس کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک کی رکھی گئی ہے۔ واضح رہے اس بار پہلی مرتبہ ٹکٹس کی ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی میسر کی گئی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں