جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

آزادی اظہار رائے پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہئیے، روبینہ خالد

چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی روبینہ خالد نے سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن کی مخالفت کردی۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہئیے۔ آزادی اظہار رائے کا یہ مطلب بھی نہیں کہ کسی کی عزت کو اچھالا جائے۔ ثقافتی اور سماجی حدود میں رہ کر اظہار رائے ہونا چاہئیے۔ سائبر کرائم ایکٹ موجود ہے، قانون کے دائرے میں رہ کر کاروائی ہونی چاہئیے۔ بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی کریک ڈاؤن کے حق میں نہیں ہوں۔ خواتین کی عزت نفس کو مجروح کرنا اور شخصیات کو نشانہ بنانا اچھی بات نہیں۔ سائبر کرائم ایکٹ میں مزید ترامیم کی ضرورت ہے۔ ایف آئی اے میں صرف 10 افسران سائبر کرائم کیسز پر کام کررہے ہیں۔ قوانین پر عمل کرنا چاہئیے۔ سنسنی خیز بیانات دینے سے کچھ نہیں ہوگا۔ ہمارا ہمیشہ سے مسئلہ رہا ہے ادارے مل جل کر کام نہیں کرتے۔ اداروں کے درمیان رابطوں اور تعاون کا فقدان ہے۔

متعلقہ خبریں