جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

کسٹم اور ایکسائز اہلکاروں کی نااہلی، بسوں کے ذریعےاسمگلنگ کا دھندا عروج پر

بلوچستان میں حکام کی نااہلی نے صوبے کے مختلف شہروں سے آنے والی بسوں کو اسمگلنگ کے بڑے ذریعے میں تبدیل کردیا ہے۔ اسمگل شدہ اشیا بازاروں میں سستے داموں میں فروخت ہورہی ہیں۔ جس سے حکومت کو ٹیکسوں کی مد میں بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

کوئٹہ، اندرون بلوچستان آنیوالے اور جانیوالے والی بسوں اور چھوٹی گاڑیوں کو اسمگلنگ کیلئے استعمال کیا جانے لگاہے۔ اسمگل شدی سامان با آسانی بس اڈوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ افغانستان سے کابلی گاڑیاں، ٹی وی، لیپ ٹاپ، موبائل سمیت الیکٹرونک آلات اسمگل کیے جاتے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں ادویات بھی اسمگل کی جاتی ہیں۔ ایران سے ایرانی ڈیزل، کھانے کی اشیاء سمیت دیگر اشیاء اسمگل کرکے باآسانی بازاروں تک پہنچائی جاتی ہیں۔ قالین، کمبل، اسپورٹس کا سامان ایران اسمگل کیا جاتا ہے۔ اسمگلنگ کیلئے اکثر مسافر بسوں اور چھوٹی گاڑیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ انتظامیہ اور کسٹم عملہ اسمگلنگ کی روک تھام میں ناکام رہا ہے۔

متعلقہ خبریں