جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں گرفتار دو ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

14 روزہ

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں گرفتار دو ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پولیس نے دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں گرفتار دو ملزمان عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان میں زوہیب اور مظفر شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی، جس پر عدالت نے ملزمان کا 25 مارچ تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے پولیس سے ملزمان کے خلاف پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں : دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس : پولیس کے چھاپے، آئی ٹی کا ماہر سمیت 4 ملزمان گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا دعا منگی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔ دیگر مقدمات میں متعلقہ تھانوں کی پولیس تفتیش کرے گی۔ ملزمان نے بسمہ اور دعا منگی کو درخشان کے علاقے سے اغوا کیا۔  

پولیس کے مطابق ملزمان نے مغویوں کے اہلخانہ سے تعاون وصول کیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھی مفرور ہیں گرفتاری کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ دعامنگی کے اغوا کے دوران اس کا دوست حارث فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔ ملزمان دہشتگردی کی مزید سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

متعلقہ خبریں