جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گزشتہ مالی سال 2021 کے 9 ماہ کے دوران 147 ارب کی ٹیکس چوری کا انکشاف

147 ارب کی ٹیکس

اسلام آباد : سینیٹ میں وزرات خزانہ کی جانب سے گزشتہ مالی سال 2021 کے 9 ماہ کے دوران 147 ارب کی ٹیکس چوری کا انکشاف کیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2021 کی پہلی تین سہ ماہی میں ڈی جی انٹیلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن نے 846 خفیہ رپورٹس تیار کیں۔ رپورٹ میں 147 ارب روپے کی ٹیکس چوری کی نشاندہی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کے ظلم کا آج ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا : شہباز شریف

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ معاملات تفتیش، مقدمات اور سرچارج وصولی کے مختلف مراحل میں ہے۔ ان میں 228 مکمل شدہ مقدمات ہیں ، 618 زیر کارروائی ہیں۔ ان پر لاگو ٹیکس 9 ارب 8 کروڑ روپے ہے، 56 کروڑ 95 لاکھ وصول کیے گئے۔ اس میں امتناعی ٹیکس 8 ارب 51 کروڑ روپے ہے۔

متعلقہ خبریں