جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان میں کورونا کے 148 نئے شکار، مجموعی تعداد 2 ہزار 692 ہوگئی

148

کوئٹہ : بلوچستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں 148 نئے افراد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 148 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں، جہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 692 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے گیارہ جوان و افسران کورونا وائرس کا شکار

فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال میں زیر علاج کورونا سے متاثرہ 60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ہے، صوبے میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

اب تک 454 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ 90 افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

متعلقہ خبریں