جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کا ظلم وستم جاری

ضلع پلوا مہ میں مزید 11 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے گئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی بدستور جاری ہے جس کے باعث نام نہادسرچ آپریشن کے نام پر مظلوم کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے۔بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے کھر پورہ سرنو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران کشمیری نوجوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنا ڈال۔

نوجوانوں کی شہادت پرکشمیری سراپہ احتجاج ہوگئے ہیں ۔بھارتی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔جس کے نتیجے میں مزید نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے  ہیں

بھارتی فورسز اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں تاحال جاری ہے ۔قابض انتظامیہ نے ضلع پلوامہ میں موبائل فون انٹرنیٹ اورریل سروس بھی معطل کر دی ہے۔۔کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی حکومتی پالیسی کے تحت کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔۔ بھارتی حکومت مقبوضہ وادی میں انسانیت سوز مظالم روکے کیونکہ جبر و تشدد سے نفرت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

متعلقہ خبریں