جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

غیر ملکی شہریت لینے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم

حکومتیں ملازمین کو غیرملکی شہریت چهوڑنے کی مہلت دیں ورنہ کارروائی کریں.

چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے دہری شہریت والے سرکاری ملازمین سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا.فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ دوران ملازمت غیرملکی شہریت لینا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ملازمین کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے

غیرملکی شہریت والے سرکاری ملازمین ریاست پاکستان کے مفاد کیلئے خطرہ ہیں۔۔غیرپاکستانیوں کو پاکستان میں عہدے دینے پر مکمل پابندی ہونی چاہیے

متعلقہ حکومتیں غیرملکی شہریت لینے والوں کو شہریت چهوڑنے کی مہلت دیں ورنہ انکے خلاف کارروائی کریں۔۔۔

متعلقہ خبریں