عمران خان آب فالوورزشپ میں سب سے آگے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جس پر وزیراعظم نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق عوام میں مقبول رہنماؤں کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹویٹر، انسٹا گرام اور فیس بک وغیرہ پر فالوورز کی تعداد کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے، عمران خان بھی عالمی رہنماؤں کے اس کلب میں شامل ہو چکے ہیں جن کی فالوور شپ سب سے زیادہ ہے۔

و وزیراعظم عمران خان نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے کام کو سراہتے ہوئے ٹیم اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

خیال رہے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی انسٹاگرام پر عالمی رہنماؤں میں سرفہرست ہے ،ان کے فالوورز کی تعداد 15.7 ملین ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 11 ملین فالوورز ہے۔