جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر کی قیمت میں63 روپے15 پیسے کی کمی

گوگل نے راتوں رات پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھا دی۔ گوگل سرچ انجن ڈالر اور یورو سمیت غیر ملکی کرنسی کے غلط ریٹس دکھانے لگا۔ 

دنیا کے سب بڑے سرچ انجن کا انوکھا کارنامہ، گوگل نے ڈالر کی قدر میں کمی کے سب ریکارڈ توڑ ڈالے۔ سرچ انجن ڈالر اور یورو سمیت غیر ملکی کرنسی کے غلط ریٹس دکھانے لگا۔ ڈالر کی قیمت میں63روپے15پیسے کمی کردی۔

 

 

پاکستان میں ڈالرتقریباً139 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ لیکن گوگل میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 76 روپے 25 پیسے دکھائی گئی۔ گوگل کرنسی کنورٹر پر امارتی درہم 20 روپے 76 پیسے نظر آیا۔ گوگل کے مطابق ایک یورو 87 روپے 3 پیسے کا خریدا جاسکتا تھا۔ اسی طرح ہر کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی شرح بھی بڑھا دی۔ گوگل کے کرنسی کنورٹر پر پاکستانی روپے اور دیگر کرنسیوں کے شرح مبادلہ کے غلط نتائج پروگرامنگ کی غلطی کا نتیجہ ہوسکتے ہیں۔ لیکن یہ کارنامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے لوگ تجسس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں