پاکستانی 12 سالہ طلبہ کا خواب پورا ہوگیا

پاکستان کی 12 سالہ طلبہ رادیہ عامر ناسا کے انٹرنشپ پروگرام کے لیے سلیکٹ ہوگئیں۔رادیہ عامر کا تعلقکراچی سے ہے اور کراچی کے برٹش اوور سیز اسکول کی آٹھویں کلاس کی طالبہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق12 سالہ طلبہ رادیہ عامر 16فروری کو ناسا آرلینڈو اسٹیشن جائینگی اور1ہفتے کے خلا بازی ٹریننگ سیشن میں شرکت کرنگی۔ جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کے فیس بک پیج پر باقائدہ پوسٹ بھی شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ پاکستانی طلبہ ناسا میں تربیت کے دوران ورچوئل اور موشن سیمیولیشن کے ذریعے مریخ پر چہل قدمی اور ڈرائیو کریں گی۔  اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی ٹریننگ میں مائیکروگریوٹی کی بدولت اسپیس واک بھی کر سکیں گی۔

رادیہ عامر کا کہنا ہے کہ میں نہایت خوش ہوں کہ مجھے ناسا میں انٹرنشپ پروگرام کا موقع ملا۔ اور میں ہمیشہ سے خلا باز بننا چاہتی تھیں اور  میرا  یہ خواب پورا ہوگا۔

 

۔