جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی طیارہ حادثہ : ماڈل کالونی کے 16 رہائشی زخمی ہوئے، جبکہ 19 گھروں کو نقصان پہنچا : مرتضیٰ وہاب

16 رہائشی

کراچی : مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے سے 16 رہائشی زخمی ہوئے، جبکہ 19 گھروں کو نقصان پہنچا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ماڈل کالونی کے 19 گھروں کو نقصان پہنچا، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر انتظامیہ نے متاثرہ افراد کو ہوٹل میں منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی طیارہ حادثہ : ڈی این اے کے نتائج 21 دن میں آجائیں گے : ڈاکٹر عذرا پیچوہو

انہوں نے بتایا کہ طیارہ گرنے سے ماڈل کالونی کے 16 رہائشی زخمی ہوئے، 10 گاڑیوں اور 13 موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ مجموعی نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ امید ہے شفاف تحقیقات کے ذریعے ذمے داروں کا تعین کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں