جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شرقپور سے اغواء ہونے والا 16 سالہ لڑکا ڈرامائی انداز سے بازیاب، 9 ملزمان گرفتار

شرقپور سے اغواء

شیخوپورہ : پولیس نے شرقپور سے اغواء ہونے والے 16 سالہ لڑکے کو بازایاب کرالیا۔

ڈی پی او احسن سیف اللہ کے مطابق تین کروڑ روپے تاوان کے لیے شرقپور سے اغواء ہو

نے والے 16 سالہ لڑکے اویس کو بہترین حکمت عملی کے ساتھ ڈرامائی انداز میں گجرات سے بازیاب کرالیا ہے۔

مغوی کی بحفاظت بازیابی کے لیے تاوان کی ادائیگی کر کے ملزمان کو ٹریس کیا۔ 9 اغواء کاروں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مختلف اضلاع سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے نوجوان کو اغواء کرلیا

اغواء کار ملزمان سابقہ اغواء برائے تاوان کے ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری بھی تھے۔ مغوی کے اہل خانہ اور معزیزین علاقہ نے پولیس کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب میں ڈی پی او احسن سیف اللہ نے تاوان کے لیے دی گی رقم مغوی کے والد کو واپس کی۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے اویس کو بحفاظت بازیاب کروانے والی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں