جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

165 ادویہ ساز کمپنیاں کورونا ویکسین کی تیاری میں لگی ہوئی ہیں: سربراہ ڈبلیو ایچ او

ویکسین

جینیوا: عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے دنیا کو امید دلاتے ہوئے کہا کہ مایوس نہ ہوں، تقریبا ایک سو پینسٹھ ادویہ ساز کمپنیاں کورونا ویکسین کی تیاری میں لگی ہوئی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ چکی ہے لیکن ہمیں ہمت سے کام لینا چاہیے، کورونا پر قابو کی پوری امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح نیوز لینڈ جیسے ملکوں نے کورونا پر قابو پایا اس طرح دیگر ممالک بھی پالیں گے۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث عالمی معیشت بھی زبوحالی کا شکار ہے اور لوگوں کی نظریں کورونا ویکسین پر جمی ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں