جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

رانا فرمان علی اور ان کے بیٹوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج

انجمن تاجران کا احتجاجی مظاہرہ

ڈیرہ غازی خان:واپڈا کے لائن مین نے کرپشن بے نقاب کرنے کی رنجش پر کوٹ چھٹہ کی معروف کاروباری شخصیت رانا فرمان علی اور ان کے بیٹوں کے خلاف تھانہ کوٹ چھٹہ میں بجلی چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کرادیا گیا جس کے بعد انجمن تاجران کا احتجاج مظاہرہ کیا ۔

رانا فرمان علی کے خلاف واپڈا کی جانب سے کی جانی والی جھوٹی ایف آئی ار کے خلاف پاحتجاج کرتے ہوئے کہنا تھاکہ واپڈا کے کرپٹ لائن مین سلیم احمدانی نے اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے رانا فرمان علی پر بجلی چوری کی جھوٹی ایف آئی ار درج کرائی ہے

جس کی مرکزی انجمن تاجران بھرپور مذمت کرتی ہے اور ار پی او ڈیرہ غازیخان سے جھوٹی ایف آئی ار ختم کرنے اور چیف میپکو ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کے لائن مین کے خلاف معاملہ کی انکوائری کرائی جائے

ان کا یہ مزید کہنا تھا کہ لائن مین سلیم احمدانی عوام کو مختلف طریقوں سے بلیک میل کرتا رشوت نا دینے پر بجلی چوری کی جھوٹی ایف آئی ار کرا دیتا ہے یہی کام اس نے رانا فرمان علی کے ساتھ کیا کیوں کہ رانا فرمان علی کے پاس اس کی کرپشن کے ثبوت موجود تھے اور وہ مذکورہ لائن مین کے خلاف ایف آئی اے میں کاروائی کرنے جا رہا تھا

جس کا لائن مین کو علم ہونے پر رانا کی دکان پر آ کر اسے دھمکی دی کہ اگر تم نے میرے خلاف ایف آئی اے میں کاروائی کی تو تمارے خلاف بجلی چوری کا مقدم کرا دوں گا جو کے اس نے کیا لیکن جب لائن مین نے دیکھا وہ بجلی چوری ثابت نا کر سکے گا تو اس نے خود ساختہ طور پر اپنا بازو توڑوا کر مظلوم بنے کی کوشش کی ہے جو سرار جھوٹ ہے جس ثبوت ویڈیو ریکاڈنگ میں موجود ہے

متعلقہ خبریں