جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی

ایک ہفتے میں 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ 

تفصلات کے مطابق 11 کلو گرام والا گھریلو استعمال کاگیس سلینڈر 90روپے مہنگا ہواجبکہ چکن سمیت بعض اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔جبکے  پیاز، دال مسور، چائے، دودھ، صابن کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ ہوا۔ دال ماش، مسور،چنا، دال مونگ اور چاول کے نرخ بھی بڑھ گئے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں چینی، گوشت، گھی، آٹا، جلانے کی لکڑی بھی معمولی مہنگی ہوئی تاہم اس دوران سات اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی

چکن کی قیمت 183 روپے سے کم ہو کر 175 فی کلو تک آگئی۔ آلو، ٹماٹر، گڑ، سرخ مرچ، انڈے اور لہسن کی قیمت میں بھی معمولی کمی آئی۔

گزشتہ ہفتے ماہانہ 35 ہزاریا اس سے زائد کمانے والوں کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح 9 اعشاریہ 56 فیصد رہی۔ 18 سے 35 ہزار تک کمانے والوں کے لیے 5 اعشاریہ 92 جبکہ مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 5 اعشاریہ 40 رہی۔

متعلقہ خبریں