جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

شمالی کوریا نےامریکا کو دھمکی دے دی

نئی پابندیاں عائدکیےجانےپر شمالی کوریا امریکا سےپھرناراض ۔

تفصلات کے مطابق شمالی کوریا نےامریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پابندیوں کی صورت میں ماضی کا تنازع دوبارہ سے شروع کیا جائے ۔

وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا اگر یہ سمجھتا ہے کہ پابندیاں سخت کر کے اور دباؤ بڑھا کر وہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار ختم کرنے پر مجبور کر سکتا ہے تو یہ اُس کی خام خیالی ہے۔

امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں شمالی کوریا کے 3سینئر حکام پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

متعلقہ خبریں