جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف فارمیسی کونسل آف پاکستان کی اپیل مسترد

250 طلبا کے دوبارہ امتحان سے متعلق ہائیکورٹ میں کیس

کراچی:پریم کورٹ رجسٹری میں جامعہ اردو فارمیسی کے 250 طلبہ و طالبات کا دوبارہ امتحان لینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے بعد فارمیسی کونسل کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ سابقہ امتحان میں بے ضابطگیاں ہوئیں ہیں ۔

تفصلات کے مطابق جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ کیا یہ بے ضابطگیاں طلبہ و طالبات نے کیں،وہ رولز دیکھا دیں جس کے تحت دوبارہ امتحان لیا جا سکتا ہو۔

عدالت نے فارمیسی کونسل کی اپیل مسترد کردی اور سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ برقرار رکھا۔ جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے فارمیسی کونسل کو 2 ماہ میں طلبہ و طالبات کی رجسٹریشن کرنے کا حکم دیا تھا۔

طلبا یس بات کے فیصلہ پر خوشی کااظہار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ ان کے مستقبل پرمثبت اثرات مرتب کرئے گا۔

متعلقہ خبریں