جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

اسکواڈ

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ کو ہی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ کل چار فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اب ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔

17 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، نعمان علی، ساجد خان، یاسر شاہ، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان، پر مشتمل ہے۔

متعلقہ خبریں