جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

چین: خسرو بختیارکی سربراہی میں پاکستانی وفد بیجنگ پہنچ گیا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی مخدوم خسرو بختیارکی سربراہی میں پاکستانی وفد چین کے شہر بیجنگ پہنچ گیا۔ وفد میں چیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ ہارون شریف، صوبائی قائدین اور مختلف وزارتوں کے اعلی حکام شریک ہیں۔وفد 20 دسمبر کو جے سی سی اجلاس میں مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لے گا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کی چائنہ ایگزیم بنک کے سربراہ جانگ چینگ سونگ سے ملاقات ہوئی۔ ایگزیم بینک چائینہ اور پاکستان کا مستقبل میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ عشروں پر محیط پاک چین تعلقات سی پیک کی صورت میں مزید توانا ہورہے ہیں۔ پاکستان ایگزیم بینک کی پارٹنر شپ میں نئے منصوبے شروع کرنا چاہتا ہے۔
ایگزیم بینک کے تعاون سے ملتان سکھر، قراقرم ہائی وے اور سی پیک کے کئی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل ہورہے ہیں وفاقی وزیرکےکرنٹ اکاونٹ خسارے پر قابو پانے اور برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

سربراہ ایگزیم بینک کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے لحاظ سے پاکستان ایگزیم بینک کا سر فہرست پارٹنر بن چکا ہے۔ مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سی پیک کے جاری منصوبے پاکستان میں ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

 

متعلقہ خبریں