جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب میں ویکسینیشن سینٹرز میں پیسے لے کر ویکسین لگائے پر 18 ملازمین معطل

18 ملازمین

لاہور : محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے ویکسینیشن سینٹرز میں پیسے لے کر ویکسین لگائے جانے کے الزام میں 18 ملازمین کو معطل کردیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق تمام 18 ملازمین پی کے ایل آئی میں ملازمین لوگوں سے پیسے لے کر انہیں قطاروں سے بچاتے تھے۔ محکمہ صحت نے پیسے لے کر ویکسین لگانے واکے ملازمین کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیئے تھے، انکوائری میں میں الزام ثابت ہونے پر تمام ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت کا کورونا ویکسین کی خریداری کا فیصلہ

معطل ہونے والوں میں نواز جوہن، سجاد علی، محمد تنویر، بابر علی، کرامت علی، امجد علی، تیمور فیاض، محمد یوسف، فقیر حسین، کاشف مسیح، محمد اکرام، محمد اسامہ، بشرا فرمان، ابیر شہزادی، امتیاز علی، اقصی شاہد، شہزاد حسین اور اللہ وسایا شامل ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق معطل ہونے والے تمام ملازمین کو اپنے دفاتر میں رپورٹ کریں۔

متعلقہ خبریں