جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

خاتون کے بستر کے نیچے سے 18 سانپ برآمد

سانپ

جارجیا: امریکی ریاست جارجیا کے شہر اوگسٹا میں ایک خاتون کے پلنگ کے نیچے سے 18 سانپ برآمد ہوئے۔

خاتون کو محسوس ہوا کہ کوئی چیز بستر کے نیچے موجود ہے جب اس نے بستر ہٹایا تو اس کے نیچے 18 سانپ موجود تھے۔

ٹرش ولیچر نامی خاتون اور اس کے شوہر نے میڈیا کو بتایا کہ بالوں جیسی جو چیز نظر آرہی تھی وہ سانپ کا ایک چھوٹا سا بچہ تھا جبکہ اس کے علاوہ بستر کے نیچے اس کی ماں سمیت مزید 16 بچے بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے بچنے کیلئے سانپ کھانے والا شخص گرفتار

رپورٹ کے مطابق بعد ازاں مذکورہ خاتون کے شوہر نے ان سانپوں کو مارنے کے بجائے احتیاط سے ایک بیگ میں رکھ کر قریب ہی واقع کھلی جگہ پر چھوڑ دیا۔

 

مقامی محکمہ جنگلات کے ایک عہدیدار نے گھر کا دورہ کرکے اور سانپوں کا جائزہ لے کر بتایا کہ یہ زہریلے سانپ نہیں ہیں جبکہ گھر کی تلاشی کے بعد اس نے بتایا کہ مزید سانپوں کی موجودگی بھی ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں