جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، 18 سالہ بچی زخمی

فائرنگ

چڑی کوٹ: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے سلسلے میں 18 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کا لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 18 سالہ بچی زخمی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، 50 سالہ خاتون شہید، 3 زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چڑی کوٹ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے پولاس گاؤں پر مارٹر گولے داغے۔

متعلقہ خبریں