جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لودھراں : ٹک ٹاک ویڈیو بناتے وقت گولی چلنے سے 18 سالہ نوجوان ہلاک

18 سالہ

لودھراں : ٹک ٹاک بنانے کا شوق 18 سالہ حمزہ کی جان لے گیا۔

لودھراں کی تحصیل دنیاپور کے گاؤں چک نمبر 345 ڈبلیو بی میں ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بناتے ہوئے اچانک گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹک ٹاک کا نیا جان لیوا ٹرینڈ، والدین کا تشویش کا اظہار

18 سالہ امیر حمزہ پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔ تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

وارڈ نمبر 2 کا رہائشی امیر حمزہ دوست کو ملنے 345 ڈبلیو بی میں گیا تھا، تھانہ سٹی پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں