جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

چنیوٹ میں چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا

بیش قیمت روسی بلے سکیٹو کو نامعلوم افراد نے چوری کرلیا

چنیوٹ میں تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ کمانگراں میں  بیش قیمت روسی بلے سکیٹو کو نامعلوم افراد نے چوری کرلیا ۔بلے کے چوری ہونے کے بعد گھر میں بچوں نے رو رو کر برا حال کر دیا ۔ بچوں نے 2 دن سے کھانا بھی نہیں کھایا ۔

شہری کے مطابق بلے کو گھر سے باہر نکالنے کے لئے ملزمان نے بلی گھر کے اندر بھیجی۔ بلی کے پیچھے پیچھے بلا گھر سے باہر آیا تو ملزمان موٹرسائیکل پر اٹھا کر بھاگ گئے ۔ بلے کے مالک کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

متعلقہ خبریں