جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

کراچی سینٹرل جیل میں اینیمیٹڈ فلم کا اہتمام

کراچی میں جیلوں میں اپنی ماؤں کے ساتھ قید بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے ایس ایس جی سی اور فلاحی ادارے کی جانب سے بچوں کو فلم دکھائی گی۔

کراچی کے جیل میں قید ماؤں کے جگر گوشوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے اینیمیٹڈ فلم دکھائی گئی۔ بچوں نے انوکھے کردار کو خوب انجوائے کیا۔ بچوں نے میاں مٹھو کی طرح فلم ڈائیلاگ رٹ لیے۔

حکام کہتے ہیں کہ بچوں کو جیل میں تمام تر سہولیات میسر ہیں۔ انہیں فلم دکھانے کا مقصد ذہنی نشونما کرنا تھا۔ آئی جی جیل خانہ جات مضفر عالم صدیقی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوتی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں