جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

خورشید شاہ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

وزیر اعظم عمران خان پر طنز کے نشتر برساتے ہوئے بولے۔ عمران خان نے اپنی ناکامی خود تسلیم کر لی۔ مڈ ٹرم انتخابات کا کہنے والے وزیر اعظم کی اس سے بڑی اور کیا ناکامی ہو گی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کی ۔ ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت اور اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا ے ۔عمران خان اور حکومت کی ناکامی پارلیمنٹ کی ناکامی ہر گز نہیں کہلائی جاسکتی۔اب بھی فیصلے پارلیمنٹ میں ہوں تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت چار ماہ میں ایکسپوز ہو گئی ہے۔ وزیراعظم چار ماہ میں ہی کہہ دے کہ مڈٹرم انتخابات ہوسکتے ہیں تو اس سے بڑی ناکامی کیا ہو گی۔ ایسا تو ملک کے کمزور سے کمزور وزیراعظم نے بھی نہیں کہا۔ چوہدری شجاعت چند روز کے لئے آئے تھے انھوں نے بھی ایسا نہیں کہا۔

خورشید کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات ہوں گے یا پارلیمنٹ کے اندر تبدیلی آئے گی ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔پیپلز پارٹی اور اپوزیشن بضد ہے کہ یہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔اپوزیشن نہیں چاہتی کہ روز روز غیر یقینی صورتحال پیدا کر کے عوام کو آزمائش میں ڈالا جائے۔ملک پہلے ہی بدترین معاشی صورتحال کا شکار ہے۔

متعلقہ خبریں