جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

1990 کے بعد لیور پول نے انگلش پریمئر لیگ کا ٹائٹل حاصل کرلیا

انگلش

انگلینڈ: طویل تیس سال کے بعد لیور پول نے انگلش پریمئر لیگ کا ٹائٹل حاصل کرلیا، دفاعی چیمپین مانچسٹر سٹی کی چیلسی کے ہاتھوں شکست نے محمد صلاح الیون کو سات میچز قبل اس سال کا چیمپین بنادیا، لیور پول نے ایک روز قبل کرسٹل پیلس کو روند کر ٹائٹل کی جانب ایک اور قدم بڑھا لیا تھا۔

محمد صلاح الیون کو انگلینڈ کا تاج پہننے کے لئے مانچسٹر سٹی کے خلاف چیلسی کے فتح کی ضرورت تھی، چیلسی نے دفاعی چیمپین کو ایک کے مقابلہ میں دو گول سے شکست دے کر لیور پول کو ٹائٹل کا حقدار ثابت کیا۔

عالمی وباء سے متاثرہ دنیا کی سب سے مہنگی لیگ کا ایک اہم اور فیصلہ کن میچ بند اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

لیگ کے اکتیسویں میچ میں مانچسٹر سٹی شکست کے باوجود اپنی دوم پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی، فی الحال چیلسی کی ٹیبل پر چوتھی پوزیشن ہے۔

چیلسی کی جانب سے پلاسچ اور ویلین جبکہ مانچسٹر کی جانب سے ڈی برائن نے گول کئے۔

ایک روز لیگ کے اکتسویں میچ میں لیور پول نے کرسٹل پیلس کوصفر چار گول سے پچھاڑ کر اپنی پوزیشن کلیئر کرلی تھی۔

پوائنٹس پر اول پوزیشن پر براجمان محمد صلاح الیون کو ٹرافی کے لئے صرف ایک فتح کی ضرورت تھی تاہم چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر لیور پول کو سات میچز قبل کی ٹائٹل دلادیا۔

لیور پول نے آخری بار انیس سو نوے میں یہ ٹائٹل حاصل کیا تھا، یہ لیور پول کی مجموعی انسواں ٹائٹل ہے،اس سال کی فتح میں مصری اسٹار محمد صلاح اور سینیگال کے ہیرو سعدیو مانے نے اہم کردار ادا کیا۔

چیلسی اور مانچسٹر سٹی کے درمیان میچ ختم ہوتے ہی لیور پول کے ہزاروں سپورٹر انفولڈ اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوئے اور نہ رکنے والے جشن کا اغاز ہوا، شائقین نے فوری طور پو آتش بازی کا انتظام کیا اور رات بھر جشن مناتے رہے۔

متعلقہ خبریں