جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

اسرائیلی وزیر اعظم اوران کی اہلیہ کوکرپشن کے الزامات کا سامنا

اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر رشوت خوری اور عہدے کا ناجائز استعمال کرنے پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

اسرائیل میں پولیس کی جانب سے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی مبینہ کرپشن پران کے خلاف مقدمہ چلانے کی سفارش کے بعد نیتن یاہو کی عوامی مقبولیت میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں ہزاروں افراد وزیراعظم کی کرپشن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے حوالے سے دستخط بھی کیے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس وقت تک جدو جہد جاری رکھیں گے جب تک وزیراعظم عہدہ نہیں چھوڑ دیتے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر رشوت خوری اور عہدے کا ناجائز استعمال کرنے پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔ پولیس نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایاکہ وزیراعظم نہ صرف قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مرتکب پائے گئے ہیں بلکہ انہوں نے اپنے منصب کو ذاتی فوائد حاصل کرنے کا ذریعہ بھی بنایا۔

متعلقہ خبریں